ابنا: حزب اللہ لبنان نے یورپی یونین کی جانب سے حزب اللہ کے فوجی بازو کا نام دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔لبنان کے المیادین ٹیلیویژن نے حزب اللہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یورپی یونین نے یہ فیصلہ کرکے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ وہ امریکا کی باج خواہی کی پالیسی اور اسرائیل کے دباؤ کے سامنے جھک گئی ہے جبکہ اس سے عرب اور اسلامی ملکوں میں اس کی پوزیشن متاثر ہوگی۔لبنان کے المنار ٹیلیویژن نے بھی کہا ہے کہ یورپی یونین نے حزب اللہ کےفوجی بازو کا نام دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرکے یہ ظاہر کیا ہے کہ یہ یونین، اسرائیل کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بن گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 443969
حزب اللہ لبنان نے یورپی یونین کی جانب سے حزب اللہ کے فوجی بازو کا نام دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔